“ضروری نہیں کہ جس پارٹی سے جیتیں ووٹ بھی اسی کو دیں”مراد علی شاہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

Written by on March 20, 2022

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  ووٹ صورتحال دیکھ کر دیا جاتا ہے،یہ ضروری نہیں کہ آپ ایک پارٹی سے جیتے ہوں اور ووٹ بھی اسی کو ہی دیں۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ایک پارٹی سے جیتنے والے کسی اور پارٹی کو ووٹ نہ ڈال سکیں،  بلکہ ووٹ صورتحال کو دیکھ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی ممبر کے خلاف بات نہیں کر سکتا جب تک کہ میرے پاس اس کے خلاف ثبوت نہ ہوں۔کیا اراکین پر پیسے لے کر ووٹ دینا ثابت ہو گیا ہے؟ اس طرح کے بیانات اور الزامات سے سیاست کو گندہ کیا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز کے ساتھ پولیس کا رویہ سب نے دیکھاہے،کہ کس طرح پولیس نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹی وی پر ایم این ایز پر الزام لگائے،  گالیاں دیں،جلسے میں سندھ ہاوس سے متعلق عجیب باتیں کی گئیں جن کے رد عمل میں ایم این ایز نے خود کہا کہ وہ میڈیا پر بات کرنا چاہتے ہیں۔مراد علی شاہ نےواضح کر دیا کہ سندھ میں  گورنر راج کی تجویز پر عمل ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر راج کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist