تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں دھمکیاں دینے والے افراد کی شناخت ہوگئی

Written by on March 20, 2022

 تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں دو افراد کی بدتمیزی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں  ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ‘پشاورآئیں میں آپ کو دکھاؤں گا’ جبکہ منحرف رکن نے خفیہ ویڈیو بنانے کی نشاندہی کی اور کہا آپ بتائیں میں نے کیا کیا ہے؟اب ان افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  ویڈیو میں نور عالم کو دھمکی دینے والے دونوں افراد کینیڈین شہری ہیں  جنہوں نے منصوبے کے تحت سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی،  دھمکی دینے والا ایک شخص سیالکوٹ اور ویڈیو بنانے والے شخص کا تعلق پشاور سے ہے جو  پی ٹی آئی اوورسیز کینیڈا چیپٹر کا عہدیدارہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کا اوورسیز کنونشن اسلام آباد میں ہوا تھا اور جس ہوٹل میں واقعہ پیش آیا وہاں اوورسیزپاکستانی کنونشن میں شرکت کیلئے قیام پذیرتھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نورعالم خان نے واقعے کے بعد ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ میرے گھر یا اہل خانہ کو نقصان پہنچانے والےسوچ لیں میں نے چوڑیاں نہیں پہنیں بدلہ لینا جانتا ہوں۔نورعالم خان نے ‎چیف جسٹس پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ‎منتخب نمائندہ ہوں قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist