شہبازشریف کا سندھ ہاﺅس اور اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملوں پر رد عمل آ گیا

Written by on March 19, 2022

ر اپوزیشن لیڈشہبازشریف نے سندھ ہاؤس اور اراکان اسمبلی کے گھروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ سندھ  ہاؤس اورارکان اسمبلی پرحملے عدم اعتمادکی کامیابی کی دلیل ہیں، سندھ  ہاؤس،ارکان اسمبلی پرحملے  اعتراف ہیں کہ عمران نیازی ہارچکے، حملے عمران نیازی کی ملک کوخانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے، ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے عوام میں تصادم مجرمانہ اورغیرآئینی سوچ ہے، عمران نیازی سرکاری عمارتوں پرحملوں کے”کنٹینروالے موڈ”میں آگئے ہیں ، جمہوری اندازمیں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھربرسانا،گیٹ توڑنافسطائیت ہے، حکومت لاقانونیت سے بازرہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist