“دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل او آئی سی کانفرنس روکتا ہے”گورنر سندھ کابلاول کو چیلنج

Written by on March 19, 2022

گورنر سندھ عمران اسماعیل اپوزیشن کی طرف سے دئیے گئے او آئی سی اجلاس روکنے کے بیان پر سیخ پا ہوگئے۔ انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے  کہا دیکھتے ہیں کہ کون مائی کا لعل او آئی سی اجلاس روکتا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی نیوز کانفرنس کے ردِ عمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا جو سندھ ہاؤس میں ہوا وہ قابل مذمت ہے،لوگ  اراکین اسمبلی  سے ضمیرفروشی پر جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔دو تین دنوں سے  سندھ ہاؤس میں تماشہ لگا ہوا ہے۔منحرف ارکان کے پاس سات دن کا وقت ہے وہ معافی مانگ کر واپس آ سکتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا او آئی سی اجلاس کے حوالے سے دھمکی دینا افسوس ناک عمل ہے،15سال بعد او آئی سی کا اجلاس ہو رہا ہے، یہ کیوں اس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔عمران اسماعیل نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل او آئی سی اجلاس روک سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر پیر کے روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو پھر وہ دیکھ لیں گے کہ او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو قومی اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist