ایم کیوایم نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیدیا ، نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

Written by on March 19, 2022

 پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو اہم اقدامات فوری نہ لینے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ 

نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو “سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

دوسری جانب ترین گروپ کے عون چوہدری اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی اپوزیشن کے اہم رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں، ترین گروپ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist