اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کی قرار داد پر بھارت نے اعتراض اٹھا دیا

Written by on March 17, 2022

 اقوامِ متحدہ کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذریعے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کے حوالے سے پاکستان کی قرار داد منظور ہوئی تو بھارت نے اس پر اعتراض اٹھا دیا۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی قرار داد منظور کرتے ہوئے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی  دن قرار دیا تھا۔ اس قرار داد کو او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے علاوہ دنیا کے دیگر آٹھ ملکوں کی حمایت بھی حاصل تھی جس میں چین اور روس بھی شامل ہیں۔

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی قرار داد منظور ہونے پر بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی نے اعتراض اٹھا دیا  اور کہا کہ کسی ایک  مذہب کے خلاف فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانا درست نہیں ہے،  اس قرار داد کے ذریعے دیگر مذاہب کے خلاف پائے جانے والے فوبیا کے حوالے سے آوازیں غیر اہم ہوجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کا فوبیا صرف ابراہیمی مذاہب کے خلاف ہی نہیں پایا جاتا ،  مذہبی فوبیا نے غیر ابراہیمی مذاہب جس میں ہندو، بدھ اور سکھ شامل ہیں ، ان کو بھی متاثر کیا ہے جس کا مشاہدہ مختلف ملکوں میں مندروں اور گردواروں پر حملوں کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے علاوہ فرانس اور یورپی یونین کے نمائندوں نے بھی اسلامو فوبیا کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرار داد پر اعتراض اٹھایا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist