چین نے امریکہ کو دنیا کی “ہیکنگ ایمپائر” قرار دے دیا، بڑا مطالبہ کردیا

Written by on March 16, 2022

چین نے امریکہ کو دنیا کی “ہیکنگ ایمپائر” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کے خلاف سائبر حملے بند کرے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ رپورٹس آئی تھیں کہ امریکی ہیکرز نے چین کے ایک نیٹ ورک کو  اس لیے  ہیک کیا ہے تاکہ اس کو استعمال کرکے روس اور بیلاروس کے خلاف سائبر حملے کیے جاسکیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ امریکہ دراصل دنیا کی “ہیکنگ ایمپائر” ہے ، چین کو ان سائبر حملوں پر سخت تشویش ہے جن کا اوریجن امریکہ ہے لیکن ان حملوں کیلئے چین کو بطور سپرنگ بورڈ استعمال کیا جا رہا ہے، امریکہ کے ساتھ دیگر کئی ملکوں کی جانب سے بھی چین کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی صورت حال  کے تناظر میں اس قسم کے سائبر حملے عالمی برادری کو مس گائیڈ کرسکتے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ امریکہ کے ایک سابق اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے عوامی سطح پر روس کے خلاف سائبر حملے کرنے کی ترغیب دی۔ ہمیں نہیں پتا کہ اس میں امریکی حکومت کا کتنا کردار ہے ، چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سائبر سپیس میں بالغانہ سوچ اپنائے اور سائبر حملوں کا سلسلہ بند کرے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist