خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ،کوئی کارکردگی نہیں دکھائی: چودھری پرویز الٰہی

Written by on March 16, 2022

  مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صرف ہمارا ہی نہیں تمام اتحادی جماعتوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق  چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان صاحب کا کام ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھیں ،  خان صاحب ان کے پاس اب جا رہے ہیں جن کا ایک ووٹ ہے ، یہ کام پہلے کر لیا جانا چاہئے تھا ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ چار روز قبل مونس الٰہی کو کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں مگر ہم نے انکار کر دیا ،  انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو بھی یہی کہا ، یہ ان کی نا سمجھی ہے ، ہم اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ، باقی اتحادیوں سے مل کر حتمی فیصلہ کرینگے ۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم تمام معاملات اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے ، ہمارے ساتھ آصف زرداری ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی ہے ، مل کر فیصلہ کریں گے ،

 ہماری طرف سے وفاداری کی گئی مگر ان کی جانب سے دھمکیاں ملیں ، نیب کو کہا گیا کہ مونس الٰہی کو پکڑو ، خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ،  ساڑھے تین سال انہوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist