عدم اعتماد کے شور میں وزیراعظم کی جارحانہ حکمت عملی لیکن شیخ رشید نے مذاکرات کی تجویز دیدی

Written by on March 13, 2022

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ ساتھ کچھ وزیر صلح صفائی کی کوشش میں بھی مصروف ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے کوئی حل نکالنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، یہ نہ ہو آپ دس سال لائن میں لگے رہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری بولے لڑنا مشکل نہیں لیکن بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے، اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کردیں، جمہوریت انتہائی تقسیم کا نظام نہیں، جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist