مولانا فضل الرحمان کے بعد آج چوہدری شجاعت کس سے ملاقات کریں گے؟

Written by on March 9, 2022

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد سے سیاسی درجہ حرارت انتہائی بڑھ چکا ہے جس میں مزید اضافہ  مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طویل عرصے کے بعد اسلام آبادآمد سے ہوا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت آج سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کی سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist