کورونا کے بعد مسجدِ حرام میں پہلی بار سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی

Written by on March 8, 2022

کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بار مسجدِ حرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مسجدِ حرام میں کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بار مکمل گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی ۔

گزشتہ روز مسجد حرام کے خدام نے مسجد میں سماجی فاصلے کی نشاندہی کیلئے لگائے گئے سٹکرز بھی ہٹادیے۔ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اگرچہ سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم نمازیوں کیلئے  ویکسین اور ماسک کی شرائط برقرار رہیں گی۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist