تاریخی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 459 رنز بنا کر آل آؤٹ

Written by on March 8, 2022

  تاریخی راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مہمان آسٹریلیا ٹیم پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں  459 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ، پاکستان ٹیم کو پہلی اننگز میں  17 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔

آسٹریلوی بلے باز  عثمان خواجہ  97 ، ڈیوڈ وارنر  68 ، مارنس لیبوشگنے 90،سٹیون سمتھ 78، ٹریوس ہیڈ 8،کیمرون گرین 48 ، ایلیکس کیری 19 ، مچل سٹارک  13 ، کپتان پیٹ کمنز 8 اور ناتھن لیون 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6، شاہین شاہ آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  476 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔  پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 44 ، امام الحق نے  157 ، اظہر علی نے  185 ، کپتان بابر اعظم نے  36 رنز بنائے تھے ۔ محمد رضوان  29 اور افتخار احمد 13رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist