پشاور دھماکہ ، اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہاذیب کے اعلیٰ نمائندے کا پاکستان سے اظہار افسوس

Written by on March 5, 2022

اقوام متحدہ کے ادارہ اتحاد برائے تہاذیب ( یو این اے او سی ) کے اعلیٰ  نمائندے  میگوئل اینجل موراتینوس نے  پشاور کی  مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ 

یو این اے او سی کے اعلیٰ نمائندے  میگوئل اینجل موراتینوس  نے  کہا کہ شہریوں اور مذہبی مقامات کے خلاف ان کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیاں ناقابل برداشت اور ناقابل جواز ہیں،  عبادت گاہیں مقدس جگہیں ہیں جہاں عبادت گزاروں کو اپنے عقیدے پر محفوظ اور آزادانہ طور پر عمل کرنے کے قابل ہونا چاہیے، تمام مذاہب اور عقائد کے باہمی احترام ، بھائی چارے اور امن کی ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں ۔

انہوں نے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کے ایکشن پلان کا ذکر کیا جسے یو این اے او سی  نے تیار کیا تھا  اور تمام حکومتوں  سے اس کے نفاذ میں تعاون  کا مطالبہ کیا  ۔  ادارہ اتحاد برائے تہاذیب کے اعلیٰ نمائندے نے  حکومت پاکستان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ، انہوں  نے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist