تھرکول پاور ہاؤس کے کنویئر بیلٹ میں دھماکہ، پلانٹ عارضی طور پر بند, ملازمین زخمی

Written by on March 3, 2022

تحصیل اسلام کوٹ میں تھرکول بلاک 2 کے پاور پلانٹ میں کنویئر بیلٹ کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بلاک 2 کے پاور پلانٹ میں کنوئیر بیلٹ اچانک دھماکے سے ٹوٹنے کے بعد ایک حصے میں آگ لگ گئی اور دھواں اٹھتارہا تاہم دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،  دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ کنویئر بیلٹ سے کوئلہ پاور پلانٹ میں فراہم کیا جاتا ہے، پاور پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور فنی خرابی کے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist