ایف بی آر نے فروری میں 441ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ، وزیر اعظم عمران خان

Written by on March 2, 2022

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے فروری کا 441ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے,فروری میں 28.5کی مضبوط شرح نمو اور 30فیصد سے زائد کی ترقی رہی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دے سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نادرا نے عوامی سہولت کیلئے 88نئے مرکز کھولے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نئے سہولت مراکز سے عوام کی رسائی بڑھے گی ۔ نادرا نے بلوچستان میں 13، سندھ میں 23، کے پی میں 16مراکز کھولے ہیں اسی طرح گلگت بلتستان اور پنجاب میں 11، 11مراکز جبکہ آزاد کشمیر میں 12، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک نادرا مرکز کھولے گئے ہیں


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist