پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کی جائیکا جاپان کے اشتراک سے گیارہواں لیکچر ، ملک بھر سے واٹر انجینئرز کی شرکت
Written by Prime FM92 on March 1, 2022
پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کی جائیکا جاپان کے اشتراک سے گیارہویں لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس دوران صاف پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پر الیکچر دیا گیا، ملک کی تمام واٹر یوٹیلیٹیز بالخصوص ینگ انجنئیرز نے شرکت کی ۔
اس موقع پر چیئرمین سید زاہد عزیز کا کہناتھاکہ پورے ملک کے واٹر انجنئیرز کیلئے لیکچر کا انعقاد کیا گیا،پاکستان میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سرفس واٹر پروجیکٹس کی تکمیل انتہائی اہم ہے،نہری پانی کو ٹریٹمنٹ کے ذریعے پینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور فیصل آباد میں سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ کا کامیاب منصوبہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایاکہ لیکچرز میں سنئیر انجنئیرز نوجوان انجنئیرز میں اپنا تجربہ اور علم منتقل کرتے ہیں،لیکچرز کا مقصد ملک کے تمام واٹر انجنئیرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، واٹر انجنئیرز کے وسیع تر مفاد میں پانی کے موضوع پر الیکچرز اور سیمینارز کا سلسلہ جاری رہیگا۔
لیکچر کے دوران سرفس واٹر ٹریٹمنٹ کی مختلف ٹیکنالوجیز اور انکے فوائد پر روشنی ڈالی گئی، سرفس واٹر کی جدید ٹیکنالوجیز اور انکا موازنہ بھی کیا گیا، دنیا کے دیگر ممالک میں سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس کی کارگردگی اور اقسام کی مثالیں پیش کی گئیں۔ماہر آب کیپٹن(ر) محمد حفیظ نے شرکا کو آن لائن پریزینٹیشن پیش کی۔شرکا میں پنجاب کے تمام واساز کے علاوہ کراچی واٹر بورڈ، سی ڈی اے اسلام آباد، واسا حیدرآباد، واسا ڈیرہ اسماعیل خان، واسا بنوں، واسا مردان اور دیگر اداروں نے بھی شرکت کی۔