پی سی بی نے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا

Written by on February 28, 2022

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے 100 کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا۔

 نیوز کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نےجونیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت  13 سے 19 سال کے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر آج لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے مابین ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم لاہور بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی سی بی ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے علاوہ انہیں تعلیمی اسکالرشپ بھی دے گا جبکہ  تمام کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ان 100 میں سے 45 کھلاڑیوں کا تعلق انڈر 19، 25 کا انڈر 16 اور 15کا انڈر 13 سے ہے جبکہ  10کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں سپیشل ٹیلنٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔  اس کے علاوہ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور پذیرائی کے لیے بھی 5 خصوصی کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist