سمندر پار پاکستانی صحافیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے: مخدوم طارق محمود الحسن

Written by on February 28, 2022

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (آئی اے پی جے)  کی جانب سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق محمودالحسن اور وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد محمود نے شرکت کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر  سید مخدوم طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،  وفاقی حکومت اوورسیز پالیسی مرتب کر رہی ہے جس میں بیرون ممالک مقیم افراد کے پاکستان میں مسائل کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے حل کیا جائے گا،  پالیسی دو ماہ کے بعد نافذ العمل ہوجائے گی. پنجاب اوورسیز کمیشن میں ابھی تک 30 ہزار بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے شکایات کا اندراج کروایا ہے جس میں 63 فیصد درخواستوں پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے. 

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی صحافیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے وفاق کی سطح پر ایک ایسا بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو حاصل کیا جائے گا تاکہ مسائل بہتر انداز میں سامنے آسکیں اور ان کا حل کیا جائے. اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کا دفتر دن رات کام کر رہا ہے. 

اس موقع پر آئی اے پی جے کے  صدر شاہد چوہان،چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر نائب صدر خرم شہزاد اور جنرل سیکریٹری مہوش خان نے  کہا کہ  اوور سیز پاکستانی صحافیوں کی  ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ   کمیونٹی مسائل کو  اجاگر کیا  جائے۔ 

ویبینار میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ  بہت جلد اوورسیز کمیشن اور  آئی اے پی جے  کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا تاکہ مل کر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل  حل کرنے میں کردار ادا کیا جاسکے. 

ویبنار سے آئی اے پی جے کے دیگر ذمہ داران عرفان صدیقی، کرن خان، عرفان فراز، شاہد گھمن، وسیم بٹ، ذکاءاللہ محسن، حافظ عمران، احسان اللہ خان، شاہین جاوید سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا. ویبینار میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں مقیم پاکستانی  صحافیوں نے شرکت کی.


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist