یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

Written by on February 26, 2022

 یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپےاضافے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت 165 روپےفی لٹرتک پہنچ سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپےفی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل 158 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جائے گا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist