یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Written by on February 26, 2022

یوکرین پر روس کا حملہ جاری ہے اور لڑائی دارلحکومت کیف کے باہر تک پہنچ چکی ہے جس پر امریکہ نے زیلنسکی کو  انخلاء کی پیشکش کی لیکن انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیف سے نکلنے کی نہیں بلکہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ صدارتی عمارت کے باہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہیں ، ویڈیو میں انہوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کی فوجیوں کے ساتھ کافی پیتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ 

صدارت عمارت کے باہر کھڑے ہوکر بنائی گئی ویڈیو میں زیلنسکی کا کہناتھا کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار دیکھ رہے ہوں ، میں کیف میں ہی ہوں اوراپنے ملک کے دفاع کیلئے ہم سب یہیں پر ہیں ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کو سینئر امریکی انٹیلی جنس افسر نے زیلنسکی کی جانب سے امریکی صدر کی مسترد کی گئی پیشکش کے بارے میں بتایا ، ان کا کہناتھا کہ زیلنسکی نے جوبائیڈن کی انخلاء کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ لڑائی یہاں چل رہی ہے ،مجھے کیف سے نکلنے کیلئے جہاز کی نہیں بلکہ اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔‘‘


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist