یوکرین کی روس کے جہاز روکنے کی درخواست، ترکی کا جواب آگیا

Written by on February 26, 2022

ترکی نے یوکرین کی درخواست پر روس کے جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی روکنے سے انکار کردیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاہدے کی وجہ سے ترکی روسی جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی نہیں روک سکتا۔ بین الاقوامی معاہدے کی ایک شق جہازوں کو اپنے ہوم بَیس پر واپس جانے کی اجازت دیتی  ہے، اس لیے ترکی روسی جنگی جہازوں کو اپنی آبنائے کے ذریعے بحیرۂ اسود تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔

خیال رہے کہ ترکی کا میری ٹائم بارڈر روس اور یوکرین کے ساتھ ملحق ہے اور روسی جہاز باسفورس اور داراندلس کی آبناﺅں سے گزرتے ہیں۔ انقرہ میں تعینات یوکرینی سفیر ویسل بودنر نے کہا تھا  کہ انہوں نے ان آبناﺅں کے ساتھ ساتھ ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ روسی جہازوں کے لیے اپنی حدود بند کرے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist