سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شادی پر جاتی ہوئی خاتون جان کی بازی ہارگئی

Written by on February 26, 2022

ڈسکہ کے علاقہ میں پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے اہلکار کی فائرنگ سے رکشہ سوار خاتون جان کی بازی ہارگئی۔

تفصیلات کے مطابق ام تنزیلہ اپنے عزیز کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوکر شادی میں شرکت کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران پٹرولنگ ہائ وے پولیس کے اہلکار وقاص مسعود نے فائرنگ کردی جس سے  خاتون موقع پر ہی چل بسی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اہلکار کو گرفتار کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کے بیان پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist