“روس کے 2800 فوجی ہلاک، 80 ٹینک، 516 گاڑیاں تباہ کردیں” یوکرین کا دعویٰ

Written by on February 25, 2022

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو روزہ جنگ کے دوران روس کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

کیف پوسٹ کے مطابق یوکرین  کی نائب وزیر دفاع حنا ملیار نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین نے روس کے 2800 فوجی ہلاک کیے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے 80 ٹینک، 10 لڑاکا طیارے ، سات ہیلی کاپٹر اور 516 فوجی گاڑیاں تباہ  کی گئی ہیں۔ 

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حنا ملیار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے تک کے ہیں تاہم ان پر ماسکو نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔ الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ذرائع سے ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کرسکے۔ 

دوسری جانب روسی فوج کا راستہ روکنے کیلئے یوکرینی فوج کی جانب سے  مختلف شہروں میں رابطہ پل بھی تباہ کیے جا رہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist