روس کا یوکرین پر حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا ، واضح اعلان کر دیا

Written by on February 24, 2022

روس کے یوکرین پر حملے پر چین نے بھی معاملے کا جائزہ لینے کیلئے موقف جاری کر دیاہے جس میں چین نے یوکرین میں خوف و ہراس کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ واشنگٹن نے کشیدگی کو ہوا دی اور جنگ کے خطرات کو بھڑکایا ، جنگ کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات پر شدید اعتراض ہے ، امریکہ یوکرین کو ہتھیار دے کر معاملے کو بڑھا رہاہے ،روس اور یوکرین تنازع کے پرامن حل کا راستہ ابھی بند نہیں ہواہے ، یوکرین اور روس تنازع کوبات چیت سے حل کرنا ہو گا ۔

چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ روس پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ہیں، روس اور یوکرین تنازع کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔  

یاد رہے کہ امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے ردعمل میں دباؤ بڑھانے کے لیے مالی، تجارتی اور سفری پابندیاں اور دیگر اقدامات کا اعلان کیا تھا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist