اطہر متین کا مبینہ قاتل بلوچستان سے گرفتار

Written by on February 23, 2022

کراچی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے صحافی اطہر متین کے مبینہ قاتل کو بلوچستان کے ضلع خضدار سے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر خضدار کے علاقے کھنڈ اور کھٹان میں چھاپے مارے جہاں سے اطہر متین کا مبینہ قاتل عابد امین اپنے چار ساتھیوں گرفتار ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے  کہ ملزم عابد امین خواتین کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا ہے۔  کھنڈ میں کارروائی کے دوران گینگ کا سرغنہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist