“آپ نے گھبرانا نہیں ہے ، آنے والے دنوں میں خوشخبری سناوں گا”

Written by on February 22, 2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں ہے، آج اپوزیشن کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے ،جب دورہ ویسٹ انڈیز پر جاتے تھے تو ٹیم کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ یہی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

 قومی ای پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے شرکا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی، بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو کے معاملے پر بہت مدد کی ہے اور خطیر رقم خرچ کی ہے، دنیا بھر میں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے، اس کے لیے ہم ایمرجنسی کورسز کروا رہے ہیں۔  کوشش ہے ہمارا نوجوان تربیت یافتہ ہو۔ انہوں  نےواضح کیا کہ آئی ٹی کا شعبہ خواتین کو بھی بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے، بل گیٹس نے کہا ہے بہت جلد خوش خبری سناؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی یوتھ کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اہم ہے۔ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے اور آئندہ ایک دو برسوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ 2ارب تک پہنچ جائیں گی۔عمران خان نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مسائل کا سامنا تھا۔  رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیروٹیکس کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ انگلینڈ میں سیکھی لیکن جب پاکستان آیا تو معلوم ہوا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ پاکستان میں ہے۔ جب بھی ہماری قوم کو موقع ملا آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ جائنٹ بن جائے گا، اسے ہرانا مشکل ہو جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist