تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو، حماد اظہر اپوزیشن پر برس پڑے
Written by Prime FM92 on February 21, 2022
وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر وزیراعظم کے خلاف متحد ہوگئے، عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں لوگ کرپشن کے خلاف اکٹھے ہوتے ہیں۔اپوزیشن میں دم نہیں کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک لائے۔ عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، لوگ عمران خان کی سچائی اور محنت کو پسند کرتے ہیں، معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ مہنگائی کا طوفان عالمی سطح پر آیا ہوا ہے،عالمی سطح پر مہنگائی جلد ختم ہو جائے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہیں۔