پی ایس ایل سیون، آج کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ جانیے

Written by on February 18, 2022

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) سیون میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ آج کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کافی اہمیت کاحامل ہے،اگر کوئٹہ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو اس کے فائنل فور میں کوالفائی کرنے کی امید روشن رہے گی تاہم شکست کی صورت میں امکانات کافی کم ہوجائیں گے۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔اسوقت ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں جبکہ کراچی کنگز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist