یوکرائن پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا، روس نے امریکہ کے نائب سفیر کو ملک بدر کردیا

Written by on February 18, 2022

یوکرائن کے تنازعے میں شدت آگئی، روس نے ماسکو میں تعینات امریکہ کے دوسرے سب سے سینئر سفارتکار بارٹ گورمین کو ملک بدر کردیا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن کے اس بیان ” روس کا یوکرائن پر حملے کا خطرہ بہت  زیادہ ہے” کے بعد روس نے ماسکو میں تعینات امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن کو ملک بدر کردیا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یہ اقدام بلا اشتعال اٹھایا ہے جس کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ روس بلا وجہ امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا بند کرے کیونکہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی روابط کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist