شاہد آفریدی کے PSL سے دستبردار ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام بھی آگیا

Written by on February 14, 2022

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’لالا! پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں، جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ۔‘

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہے، برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist