مولانا فضل الرحمان بہت شور مچاتے تھے ، اب اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا ، علی امین گنڈا پور

Written by on February 14, 2022

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے گڑھ ڈیرہ اسماعیل خان  میں پی ٹی آئی کا میئر منتخب ہونے پر  رد عمل دیتے ہوئے  وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان بہت  شور مچاتے تھے ، انہیں اب اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  وزیر اعظم کو گھر بھجوانے کی باتیں کرنے والے اپنے گھر کی فکر کریں ،  الیکشن میں جے یو آئی (ف) اور پیپلزپارٹی کے لوگ جعلی ووٹ ڈالتے پکڑے گئے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی امیدوار کی جیت پر وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ٹویٹ داغا ،  کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور حکومت گرانے چلے ہیں ،  انہیں پہلے عام انتخابات اور اب مقامی حکومت کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر میں شکست ہوئی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist