پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ، شہری اور مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مشکور

Written by on February 11, 2022

خیبر پختونخواہ حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے  ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. سپورٹس فیسٹول میں ضلع مہمند کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی 520 ٹیمیں اور پانچ ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں.  اس سلسلے میں افتتاحی تقریب مہمند میں منعقد ہوئی.

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ساجد مہمند تھے  جبکہ سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں شہریوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی. افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا  جبکہ سکول کے بچوں نے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا. اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی ڈانس پیش کیا.


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist