زیر سماعت مقدمات میں ملزمان کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آگیا

Written by on February 11, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے زیر سماعت مقدمات کے ملزمان کی بیرون ملک روانگی کو درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ ملزمان کو باہر جانے سے نہیں روکا جاسکتا، عدالت نے پاسپورٹ مینول کا پیرا 51 کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تمام امیگریشن پوائنٹس پر ہدایات دینے کا حکم بھی دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک ہی نوعیت کی دو درخواستوں پر 21 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے پاسپورٹ اینڈ ویزا مینول 2006ء کا پیرا 51 کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیر سماعت مقدمات کے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist