امریکہ پر ممکنہ ایٹمی حملے کیلئے شمالی کوریا نے چینی سرحد پرایسا کام کردیا کہ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

Written by on February 10, 2022

 شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام نے امریکہ سمیت دیگر متحارب ممالک کو خوفزدہ کر رکھا ہے اور اب اس حوالے سے شمالی کوریا کی ایک ایسی تنصیب سامنے آ گئی ہے کہ امریکیوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ دی سن کے مطابق یہ تنصیب ایک میزائل بیس ہے جو چین کے بارڈر کے ساتھ موجود ہے۔ اس ایٹمی میزائل بیس کی سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہاں سے شمالی کوریا ایٹم بموں سے لیس میزائل داغ سکتا ہے اور ان کے ذریعے امریکہ کو نشانہ بناسکتا ہے۔

چند ہفتے قبل امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک ’سنٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز‘ نے اپنی رپورٹ میں اسی سائٹ کے متعلق معلومات دی تھیں اور اس کا نام ’ہیوجنگ نی بنکر‘بتایا گیا۔ اب سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے اس تھنک ٹینک کی طرف سے دی گئی معلومات کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یہ سائٹ چین کے بارڈر سے محض 16میل کے فاصلے پر شمالی کورین حدود میں ہے جہاں کئی زیرزمین بنکرز بھی بنائے گئے ہیں۔ مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے انکشاف سے شمالی کوریا اور چین کے فوجی تعلقات کے بارے میں نئے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist