طالبان کیساتھ مذاکرات مثبت رہے لیکن کیا موجودہ افغان حکومت کو باضابطہ تسلیم کریں گے یا نہیں؟ ایران نے اعلان کردیا

Written by on January 11, 2022

 ایران نے طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے لیکن تہران نے تاحال طالبان کو ’باضابطہ طور پر تسلیم‘ نہیں کیا ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ طالبان کے نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطح مذاکرات “مثبت” رہے  لیکن ایران اب بھی ’طالبان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے‘۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال ایران کے لیے ایک بڑی تشویش ہے اور افغان وفد کا دورہ انہی خدشات کے حوالے سے تھا، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی قیادت میں اپنے ایرانی ہم منصبوں سے ملاقات کی، اگست میں امریکا کے انتشار انگیز انخلا کے بعد طالبان کے وفد کا ایران کے لیے یہ پہلا دورہ تھا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist