عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ
Written by Prime FM92 on January 9, 2022
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے اڈے پر حملہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ بغداد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل امریکی فوجیوں کے زیر استعمال فضائی اڈے پر کیا گیاجس کیلئے ڈرونز اور راکٹس استعمال ہوئے۔ ڈرونز کو جوابی کارروائی میں دفاعی نظام نے مار گرایا تاہم چار راکٹس امریکی فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جس سے معمولی نقصان ہوا۔حملے میں استعمال ہونے والے دو ایسے ڈرونز داغے گئے جن پر “قائد قاسم سلیمانی کا انتقام” لکھا ہوا تھا۔حملے کے بعد سائرن بجائے گئے اور جوابی کارروائی کے لیے اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹرز نے فضا میں گشت شروع کر دیا۔