محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Written by on January 3, 2022

آل رائونڈ ر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، کہا کہ اب اپنی فیملی کو ٹائم دوں گا۔ 

لاہور میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے بتایا کہ  18 سال پہلےخوبصورت سفرکاآغاز کیا، ہمیشہ ملک کیلئےکھیلا،اچھی کارکردگی دکھانےکی کوشش کی۔ 

محمد حفیظ  کا کہنا تھا کہ  آخری ورلڈ کپ جوکھیلا تو اس میں میری خواہش  پاکستان کے فاتح سکواڈ میں شامل ہونا تھا ، اس کے علاوہ مجھے کوئی لالچ نہ تھا ،ورلڈ کپ میں بھارت سے جیتنے کی خواہش پوری ہوئی،  آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے میں اپنے لڑکوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ، پاکستان ٹیم کی جیت ہمیشہ میری جیت ہو گی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist