روس کے ساتھ بڑھتی کشیدگی ، امریکہ نے اپنی بحریہ کو بڑا حکم جاری کردیا

Written by on December 29, 2021

 امریکی حکومت نے روس کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے ہنگام اپنے ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کو جزائر غرب الہند میں ہی رہنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق امریکی وزیردفاع لوئیڈ آسٹن کی طرف سے اس بحری بیڑے کو جزائر غرب الہند میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ 

امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ”بیڑے کو جزائر غرب الہند میں برقرار رکھنے کا مقصد امریکہ کے یورپی اتحادیوں کو یوکرین پر روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر تحفظ کی یقین دہانی کرانا ہے۔ہم اپنے اتحادیوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ یورپ کو درپیش کسی بھی خطرے سے ہم مشترکہ طور پر نمٹیں گے۔“

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist