اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ ، لطاکیہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا

Written by on December 28, 2021

 اسرائیل نے شام کی بندر گاہ لطاکیہ پر میزائل فائر کر دیا ، میزائل کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نےخبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ میزائل حمل کے باعث بندرگاہ پر  موجود کنٹینرز میں آگ لگ گئی ۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق  کئی میزائل بندرگاہ کے کنٹینر ایریا پر گرے جس سے آگ لگی  اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ، میزائل بحیرہ روم کی سمت سے آئے تھے ۔

شام  کے سرکاری میڈیا  کا کہنا ہے کہ  حملے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist