یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Written by on December 25, 2021

 یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملے میں دو افراد جاں بحق اور سات  زخمی ہوگئے،ترجمان سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک سعودی اورایک یمنی شہری شامل ہے جبکہ زخمیوں میں ایک سعودی اور 6 بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے   یمن کے شہرہ صعدہ سے  جازان شہر میں میزائل داغا گیا جو سمتا کے علاقے میں جاکر گرا   

جس میں 12 گاڑیوں اور چنددکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے، 

عرب اتحاد کاکہنا ہےکہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist