ترکی نے امریکی سفارتکار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

Written by on December 23, 2021

ترکی نے امریکی سفارتکار کو  جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 11 نومبر کو  جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے ایک شامی شہری کو   استنبول ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔  اس شخص کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا اور اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔  اس کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے جعلی پاسپورٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تو اس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ یہ لبنان  میں امریکی سفارتخانے کا ملازم ہے اور اس نے اپنا ہی پاسپورٹ شامی شہری کو دیا ہوا تھا۔  امریکی سفارتکار سے ایک لفافے میں 10 ہزار ڈالر بھی موجود تھے جس پر اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist