امریکہ میں کورونا کے ’اومی کرون‘ ویرینٹ سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

Written by on December 21, 2021

 امریکہ میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ روز  اومی کرون سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی اور مریض کے غیر ویکسین شدہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی سینٹر فار ڈیزز کنٹرول نے اومی کرون سے ہونے والی ہلاکت پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اومی کرون سے ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان تھی اور وہ ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے کورونا کے باعث انتہائی پیچیدہ صحت کے مسائل سے دوچار تھا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist