روسی مرکزی بینک نے بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کی تیاری پکڑ لی

Written by on December 17, 2021

روسی سنٹر ل بینک نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسیوں کے باعث روس کے مالی استحکام کو خطرات لاحق ہونگے ،روسی شہریوں کوکرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے بھی روکا جا رہاہے۔

بین الاقوامی خبر رساںادارے روئیٹرز کی رپورٹ کے مطا بق روسی مرکزی بینک ماہرین اور اہم سٹیک ہولڈرز سے پابندی کے بارے میں بات چیت شروع کردی ہے۔ کرپٹو کرنسی پر پابندی کا اطلاق ہوا تو یہ کرپٹو اثاثوں کی نئی خرید و فروخت پر لاگو ہو گا ، ماضی میں خریدے گئے اثاثوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔روسی سنٹرل بینک نے تمام کرپٹو کرنسیوںپر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، اس معاملے پر بینک آف روس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے مشاورتی رپورٹ تیار کررہے ہیں


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist