شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ رن وے گزشتہ رات 8 بجے سے بند ، 5 پروازیں منسوخ
Written by Prime FM92 on December 16, 2021
لاہور ائیرپورٹ کا رن وے شدید دھند کے باعث گزشتہ رات 8 بجے سے بند ہے جس کے باعث 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صبح 10 بجے لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر تھی جس کے باعث لاہور سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 609 ، گلگت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 610 ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 32 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 منسوخ کر دی گئی ۔