معروف امریکی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

Written by on December 15, 2021

وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے امریکی کمپنی سٹار لنک وفد نے ملاقات کی ،معروف امریکی کمپنی سٹارلنک نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ،سٹار لنک پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ, جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان،یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا آفس ہوگا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی سٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں ہوا، وفد میں ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ ریان گڈ نائٹ اور ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن بین میکولیم شامل تھے،ملاقات کے دوران پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،ملاقات میں پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سید امین الحق نے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے،ملک میں 40 ہزار سکولز, چھوٹے تجارتی اداروں سمیت براڈ بینڈ کنکٹویٹی سے منسلک ہونے کیلئے وسیع مواقع ہیں،سٹار لنک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist