پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
Written by Prime FM92 on December 14, 2021
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے میچ کے لیے ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ نئے باؤلرز کو آزمایا جاسکتا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 16 دسمبر کو ہوگا۔