اسرائیلی وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
Written by Prime FM92 on December 13, 2021
اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات پہنچنے والے پہلے اسرائیلی وزیراعظم بن گئے ہیں ۔ نفتالی بینیٹ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نیہان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر روانگی سے قبل میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے نفتالی بینیٹ نے کہا کہ اپنی نوعیت کے پہلے تاریخی دورے پر روانگی سے انہیں بیحد خوشی ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے سے قریب آئیں گے اور باہمی تعاون کو بڑھائیں گے۔