میرا ڈونا کی چوری ہونے والی گھڑی بھارت سے مل گئی
Written by Prime FM92 on December 12, 2021
ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی دبئی سے چوری ہونے والی قیمتی گھڑی بھارت سے برآمد ہوگئی جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق بھارتی پولیس نے 37 سالہ ملزم کو آسام سے گرفتار کیا ہے، ملزم 2016 سے دبئی کی ایک فرم میں کام کررہا تھا، جہاں فٹ بالر میرا ڈونا سے متعلق چیزیں محفوظ تھیں۔ میرا ڈونا کی گھڑی کی قیمت 26 ہزار ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے، گھڑی کی پشت پر فٹ بالر کی تصویر بنی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی گھڑی پر میراڈونا کی جرسی کے نمبر 10 کے علاوہ ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔اس قیمتی گھڑی کو میرا ڈونا کے لیے ان کی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا۔آسام کے وزیراعلی کے مطابق ملزم کو دبئی اور بھارتی پولیس کی مشترکہ کوششوں سے گرفتار کیا گیا۔