’ایران پر حملے کے لیے تیار ہو جاﺅ‘ اسرائیلی حکومت نے فوج کو حکم دے دیا

Written by on December 12, 2021

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز نے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلااور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اب ایران پرمزید دباو بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے اسرائیلی فوج کوحکم دیا ہے وہ ایران کے خلاف ممکنہ اسٹرائیک کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے معاملے میں بین الاقوامی طور پر سیاسی ،اقتصادی اور فوجی دباو¿ بڑھانے کی گنجائش ہے تاکہ ایران کو اس بات پر قائل کیا جا سکے کہ وہ جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے ارادوں سے باز رہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist