اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وی وی آئی پی ایئرکرافٹ کیلئے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کر لی

Written by on December 11, 2021

 اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کردہ تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس سے متعلق سمریوں کی منظوری دیدی،وی وی آئی پی جہازکیلئے 330ملین روپے کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کی استدعا کی گئی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹر کے سپیرپارٹس کے لیے 84ملین روپے کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرنٹ کی استدعا کی تھی جو دونوں منظور کرلی گئیں ۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا،جس  میں مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار،وزیرتوانائی حماد اظہر،وزیر ریلوے اعظم سواتی ،وزیرداخلہ شیخ رشید ،متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نےغور و خوض کے بعد وزارت توانائی کی طرف سے ایس ایم یونائیٹڈ انرجی پاکستان کے فیلڈز سے ایس ایس جی سی ایل کو کمرشل پروڈکشن کے تحت گیس مختص کرنے کی سمری کی منظوری دی۔ ایس ایم یونائیٹڈ انرجی پاکستان ایس ایس جی سی ایل کو مٹھا اور بٹرو فیلڈز سے گیس فراہم کریگی ۔گیس کی قیمت متعلقہ ریگولیٹرز کی جانب سے طے کی جانے والی قابل اطلاق پیٹرولیم پالیسی کے مطابق ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist